اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خزانہ نے کی آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے آئندہ بجٹ 2026-27 کے لیے حقیقی جی ڈی پی شرحِ نمو 4.1 فیصد اور اوسط سی پی آئی بنیاد پر مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف پہلے ہی آئندہ بجٹ کے لیے جی ڈی پی کے 2 فیصد کے مساوی یعنی 2.9 کھرب روپے پرائمری سرپلس کی شرط عائد کر چکا ہے





