سلہٹ ٹیسٹ: چوتھے دن کےکھیل کا اختتام، پاکستان کو جیت کیلئے 121 رنز اور بنگلا دیش کو 3 وکٹ درکار

سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم جیت کے لیے 437 رنز کے ہدف کا تعاقب  کر رہی ہے۔ 

437 رنز  کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر 7 وکٹ پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔ محمد رضوان 75  اور  ساجد خان 8  رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کو جیت کے لیے  121 رنز  اور بنگلا دیش کو 3 وکٹ درکار  ہیں۔

اس سے قبل آج چوتھے دن کا آغاز   پاکستانی اوپنر اذان اویس اور عبد اللہ فضل نے کیا مگر 27 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ فضل 6 رنز بنا کر ناہید رانا کا شکار ہوئے، اس کے بعد اذان اویس بھی 41 کے مجموعے 21 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔