حکومت پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں 24 جون تک توسیع کردی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اس بارے میں نوٹم جاری کر دیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی فضائی حدودکی بندش سے متعلق جاری نوٹم میں بتایا گیا ہےکہ بھارت کے رجسٹرڈ کمرشل طیاروں سمیت فوجی طیاروں کا پاکستان کی فضائی حدود میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
نوٹم کے مطابق بھارتی ائیرلائنز کے لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کیے جانے والے طیارے بھی پابندی کی زد میں ہوں گے۔
خیال رہےکہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود پر گزشتہ سال 23 اپریل سے پابندی عائدکر رکھی ہے۔





