پاکستان کا دشمن اب بری نظر ڈالنےکی جرات نہیں کرےگا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان

پاکستان کا دشمن اب بری نظر ڈالنےکی جرات نہیں کرےگا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کا دشمن اب بری نظر ڈالنےکی جرات نہیں کرےگا، وزیراعظم شہباز شریف
فوٹو: @PakPMO

وزیراعظم شہباز  شریف  نےکہا ہےکہ  پاکستان کا دشمن اب بری نظر ڈالنےکی جرات نہیں کرے گا،  ایک سال پہلے پاک فضائیہ کے شاہینوں  اور فتح میزائلوں نے صحیح نشانے لگا کر دشمن کو کرارا اور ناقابلِ فراموش سبق سکھا دیا۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں آج پاکستان کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان موجود ہوں، ہمیں اپنے محافظوں پر فخر ہے جو ہماری خود مختاری کے نگہبان ہیں، آپ دیگر اداروں کے ساتھ پاکستان کی تاریخ، روایات، بقا اور علم کے امین ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال قبل بھارتی اشتعال انگیزی کا سامنا کیا، دشمن قوت یہ سمجھتی ہے وہ ہم سے کہیں زیادہ طاقت ور ہے، بھارت نےپاکستان کی مخلصانہ اور سنجیدہ مذاکرات کی پیشکش کو نظر انداز کیا تھا، بھارت نے کشیدگی،جارحیت اور تشدد کا راستہ اختیار کیا، بھارت کو یہ احساس نہ ہوسکا پاکستان کی قیام امن کی کوششیں کمزوری نہیں یہ ہماری طاقت تھیں، دشمن کو کرارا اور ناقابل فراموش سب سکھا دیا گیا۔