نیویارک(بیورو رپورٹ)
پاکولی (PACOLI) نے چوہدری فیصل محمود کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے تعلقاتِ عامہ (پبلک ریلیشنز) مقرر کرنے کا فخریہ اعلان کیا ہے۔
اس تقرری کی منظوری پاکولی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین بشیر قمر، صدر عتیق قادری اور ایگزیکٹو بورڈ کے دیگر ارکان سے مشاورت کے بعد دی گئی۔
چوہدری فیصل محمود ایک بین الاقوامی وکیل ہیں اور "ایکسیس ٹو جسٹس لاء کمپنی” (AJLC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ایشیا کے پہلے لیگل انکیوبیٹر کے بانی بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سوفولک کاؤنٹی میں نیویارک اسٹیٹ یونیفائیڈ کورٹ سسٹم کے ساتھ بطور جوڈیشل ایسوسی ایٹ انٹرن بھی وابستہ ہیں۔
پاکولی کی جانب سے جاری بیان میں چوہدری فیصل محمود کو اس اہم اور مستحق تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کو سراہا گیا۔ تنظیم نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ادارے کے مقاصد کے فروغ اور عوامی روابط کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکولی نے چوہدری فیصل محمود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صلاحیتیں اور تجربہ تنظیم کی ترقی اور کمیونٹی کی بہتر خدمت میں معاون ثابت ہوں گے۔





