سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ کی کامیاب ٹریپ ریڈ — EPA انسپکٹر گرفتار، 40 ہزار روپے رشوت برآمد
سیالکوٹ (وسیم ملک)
سیالکوٹ: ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی خصوصی ہدایات پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ نے کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا مبشر علی، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے شاہد محمود ڈوگر، انسپکٹر EPA (Environmental Protection Authority) سیالکوٹ کو مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 40,000 روپے کے نشان زدہ/tainted نوٹ برآمد کر لیے گئے۔
ملزم کے خلاف FIR No. 35/2026 بجرم دفعہ 161 تعزیرات پاکستان (PPC) اور دفعہ 5(2)47 Prevention of Corruption Act کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات کے مطابق بدعنوانی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





