یومِ دفاع پاکستان قربانی، بہادری اور قومی یکجہتی کی علامت ہے، عاصمہ بٹ

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) 

*یومِ دفاع پاکستان قربانی، بہادری اور قومی یکجہتی کی علامت ہے، عاصمہ بٹ*

ڈائریکٹر، مصنفہ و چیف ایگزیکٹو ڈولفن کمیونیکیشن محترمہ عاصمہ بٹ نے کہا کہ 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا اہم دن ہے، جو وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے لیے پوری قوم متحد رہے۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور نئی نسل کو حب الوطنی، اتحاد اور ذمہ داری کا درس دیتی ہیں۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع صرف سرحدوں کی حفاظت تک محدود نہیں بلکہ ملکی ترقی، امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا بھی قومی ذمہ داری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔