ڈسکوز کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے، شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجکاری کے عمل پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کے تمام مراحل انتہائی شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔

وزیراعظم نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد ایک مضبوط اور مؤثر ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جائے تاکہ صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجکاری کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کی جائے گی۔

بریفنگ کے مطابق ان تینوں کمپنیوں کی نجکاری کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع کیا جا چکا ہے، جبکہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی ان اداروں کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری بھی دے چکی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے رواں ماہ روڈ شوز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ سعودی عرب، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی خصوصی روڈ شوز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری، مشیر وزیراعظم برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے