داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
جناح بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 3لاکھ ایک ہزار 437کیوسک ہےجبکہ جناح بیراج سے پانی کا اخراج 2لاکھ 93ہزار197کیوسک ہے
جناح بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔جناح بیراج سے نیچے کچہ کے علاقوں محمد شریف والی۔سلطان والا۔کچہ تری خیل۔دھلہ عظمت والا و دیگر علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا ہےکچہ کے علاقوں میں سیلابی پانی سے مونگی۔کپاس۔تل۔کی فصلیں ڈوب گئیں ہیں سینکڑوں کنال زیر آب آ گئی ہے۔چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 4ہزار969کیوسک ہے
چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 1لاکھ 94ہزار249کیوسک ہے
جناح بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی ہو رہی ہے ۔۔





