پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔





