اسلامک سوسائٹی جاپان کے زیر اہتمام جلوس، چیئرمین رئیس احمد صدیقی اور سیکرٹری جنرل الحاج فواد احمد مشتاق کی زیرسرپرستی منعقد ہوگا
ٹوکیو(بیورو رپورٹ) جشن عید میلاد النبی ﷺ کا 39 واں سالانہ مرکزی جلوس اسلامک سوسائٹی جاپان کے زیر اہتمام چیئرمین رئیس احمد صدیقی اور سیکرٹری جنرل الحاج فواد احمد مشتاق کی زیرسرپرستی 30 اگست بروز اتوار منعقد ہوگا۔
مرکزی جلوس نماز ظہر کی ادائیگی اور ظہرانے کے بعد شیبا کوئین، ٹوکیو ٹاور سے روانہ ہوگا اور مقررہ راستے سے ہوتا ہوا شیبا کوئین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
منتظمین کے مطابق جاپان میں مقیم عاشقان رسول ﷺ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بابرکت موقع پر بھرپور شرکت کریں۔ جاپان کے مختلف اور دور دراز علاقوں سے عاشقان رسول ﷺ اپنے قافلوں کے ہمراہ درود و سلام کا ورد کرتے ہوئے جلوس میں شرکت کریں گے۔
اسلامک سوسائٹی جاپان کے عہدیداران نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جاپان میں مقیم پاکستانی اور دیگر مسلم کمیونٹی کے لیے محبت، عقیدت اور اتحاد کے اظہار کا اہم موقع ہے۔ انہوں نے تمام عاشقان رسول ﷺ کو جلوس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔





