ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی بڑی کارروائی سندھ ،پنجاب پولیس کو مطلوب 7 چوری شدہ گاڑیاں برآمد۔

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے روڈ چیکنگ کے دوران 7 مشکوک گاڑیوں کو تحویل میں لیا۔ دوران کاروائی گاڑیوں کے چیسز نمبرز مشکوک پائے جانے پر ان کی فرانزک سائنس لیبارٹری (FSL) سے جانچ کروائی گئی۔
لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد تصدیق ہوئی کہ مذکورہ گاڑیاں مختلف اضلاع سے چوری شدہ تھیں۔تاہم قواعد و ضوابط کے مطابق تمام گاڑیوں کو متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے حوالے کر دیا گیا تاکہ انہیں ان کے اصل مالکان تک پہنچایا جا سکے۔برآمد ہونے والی گاڑیوں میں،3 گاڑیاں سندھ پولیس، کراچی کو مطلوب تھیں جبکہ1 گاڑی شیخوپورہ پولیس اور1 گاڑی سرگودھا 2 گاڑیاں راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھیں۔
اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور چوری شدہ گاڑیوں کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ محکمہ شہریوں سے بھی اپیل کرتا ہے کہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران مکمل تصدیق اور قانونی جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔
بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد