گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ پاکستانکی جانب سے یومِ 11 محرم پر سبیلِ علی اصغرؑ کا اہتمام

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) ۔ گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ پاکستان
کی جانب سے یومِ 11 محرم پر سبیلِ علی اصغرؑ کا اہتمام
گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے یومِ 11 محرم الحرام کے موقع پر پکی شاہ مردان میں ضلع بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے سبیلِ علی اصغرؑ کا اہتمام کیا گیا۔ زائرین کی سہولت کے پیشِ نظر خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ سبیلیں قائم کی گئیں، جہاں فاؤنڈیشن کی خواتین اور مرد رضاکار ٹیموں نے نہایت خوش اخلاقی اور جذبۂ خدمت کے ساتھ پانی اور ٹھنڈے مشروبات پیش کیے۔اہلِ علاقہ اور زائرین نے گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس انسان دوست کاوش کو بھرپور انداز میں سراہا
اس موقع پر گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید دانش کا کہنا تھا کہ "گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ، نسل، مسلک اور زبان صرف انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ محرم الحرام کے مقدس ایام میں زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے، اور ہم آئندہ بھی اسی جذبۂ خدمت کے ساتھ فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔”اور رضاکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا