پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 438 افراد،238 گھرانوں، 28 ہوٹلوں، 39 دکانیں، 223 موٹر سائیکلوں اور 94 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 15 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 438 افراد،238 گھرانوں، 28 ہوٹلوں، 39 دکانیں، 223 موٹر سائیکلوں اور 94 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 15 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔