منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، ڈیڑھ کلو کے قریب چرس برآمد، ملزم گرفتار

راولپنڈی (شاہ رخ خان/تحصیل رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانے اور معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔