اسلام آباد(کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گرو ہ کے دو ارکان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھیننے گئے02 مو ٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد، ملزمان کے خلاف متعدد مقدما ت درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاون جا ری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب گرو ہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھیننے گئے02 مو ٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔





