راولپنڈی(شاہ رخ خان/تحصیل رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں۔ ڈویژنل ایس پی نے کہا کہ منشیات اور شراب فروشی جیسے جرائم میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔





