راولپنڈی(صنوبر کیانی) تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف الگ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈویژنل ایس پی کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔





