ایس ایچ او تھانہ داودخیل مقبول خان عمرہ کے فریضہ ادا کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اس کے بعد مدینہ منورہ روضہ رسول کی زیارت حاصل کریں گے اللہ پاک ان کا عمرہ و عبادات قبول فرمائے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر داؤدخیل کی سماجی شخصیات الحاج امان اللہ خان۔آصف خان۔شیراز ظفر۔نجیب اللہ خان۔محسن اقبال نے مبارکباد دی جبکہ داؤدخیل کی صحافی برادری داودخیل پریس کلب کے صحافیوں ضیاءنیازی۔تنویر عابد خان۔حنیف آکاش۔و دیگر نے عمرہ کی ادائیگی پر مقبول خان کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا





