اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف کمشنراور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے سال 2025/26 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ریکارڈ ریونیو حاصل کیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ ریونیو وصول کیا ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے مالی سال 2025-26 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 25.43 ارب روپے سے زائد ریونیو قومی خزانے میں جمع کروایاجو کہ محکمہ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔محکمہ نے اپنی مقررہ آمدنی کے ہدف سے کہیں زیادہ ریونیو جمع کیا،جس میں بالخصوص گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، روڈ ٹیکس، ہوٹل ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور دیگر مدات میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔جو کہ 19.13 ارب روپے ایکسائز کی مد میں وصولی کی گئی۔ جبکہ ایف بی آر کی مد میں 6.30 ارب روپے سے وصول کیے گئے ۔جس کے بعد مجموعی وصولیاں 25.43 ارب مقررہ ہدف سے زائد وصولیاں کی گئیں ،یہ غیر معمولی کامیابی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مؤثر حکمتِ عملی، شفاف نظام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مؤثر مانیٹرنگ اور افسران و اہلکاروں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ، ڈیجیٹلائزیشن اور ریونیو ریکوری کے مؤثر اقدامات نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے تمام ٹیکسز اور گاڑیوں سے متعلق واجبات بروقت ادا کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے خدمات حاصل کریں
تاکہ شفاف، مؤثر اور عوام دوست نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔جولائی 2026 میں شہری PAK AAP کے ذریعے ٹوکن ٹیکس کی پر ٪10 رعایت حاصل کریں
ڈاریکٹر بلال اعظم ۔۔
ڈاریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد بلال اعظم کی عوام دوست پالیسیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس سولیات کی فراہمی سے اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے
،عوامی اعتماد کی وجہِ سے اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ریکاڈ ریونیو حاصل کیا ہے ۔۔۔





