اقدام پاکستان میں جیٹور برانڈ کی توسیع اور جدید آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار
راولپنڈی (بی بی سی رپورٹ) جیٹور کیپیٹل نے مین جی ٹی روڈ، ٹی چوک راولپنڈی میں اپنے نئے اور جدید شوروم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی مرتبہ جیٹور T2 پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV) متعارف کرا دی۔ یہ اقدام پاکستان میں جیٹور برانڈ کی توسیع اور جدید آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ تقریبِ رونمائی میں ممتاز کاروباری شخصیات، آٹوموٹیو انڈسٹری کے ماہرین، میڈیا نمائندگان، کاروباری شراکت داروں، معزز صارفین اور گاڑیوں کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کو جیٹور T2 PHEV کی جدید ٹیکنالوجی، ڈیزائن، کارکردگی اور منفرد فیچرز سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جیٹور کیپیٹل کی انتظامیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی پاکستانی صارفین کو عالمی معیار کی جدید، محفوظ اور ماحول دوست گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیٹور T2 PHEV جدید پلگ اِن ہائبرڈ ٹیکنالوجی، طاقتور کارکردگی، اعلیٰ درجے کے آرام، ذہین ڈرائیونگ فیچرز اور شاندار آف روڈ صلاحیتوں کا منفرد امتزاج ہے، جو جدید دور کے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ جیٹور کیپیٹل نہ صرف معیاری گاڑیاں فراہم کرے گی بلکہ بہترین بعد از فروخت سروس، مستند سپورٹ اور صارف دوست سہولیات کے ذریعے اپنے صارفین کو عالمی معیار کا ملکیتی تجربہ بھی فراہم کرے گی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کو جیٹور T2 PHEV کا عملی مشاہدہ کرایا گیا، جبکہ صارفین کو دعوت دی گئی کہ وہ مین جی ٹی روڈ، ٹی چوک راولپنڈی میں قائم نئے جیٹور کیپیٹل شوروم کا دورہ کریں، جدید SUV کی خصوصیات سے آگاہ ہوں اور ٹیسٹ ڈرائیو کے ذریعے اس کی بہترین کارکردگی کا خود تجربہ کریں۔





