پشاور میں صوبائی محتسب سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے مرکزی دفتر میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام برائے قبائلی امور کے کوآرڈینیٹر

اسلام آباد (عبدالغفار خان)پشاور میں صوبائی محتسب سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے مرکزی دفتر میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام برائے قبائلی امور کے کوآرڈینیٹر،اور ٹیم آر زیڈ کے خادم سید راحت اللہ نے محترمہ رباب مہدی صاحبہ سے نہایت اہم، خوشگوار اور بامقصد ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران خواتین کو کام کی جگہ پر محفوظ اور باوقار ماحول کی فراہمی، نوجوانوں بالخصوص قبائلی اضلاع کے مسائل، ادارہ جاتی تعاون، عوامی آگاہی، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم قومی و سماجی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ٹیم آر زیڈ کے ہیڈ فضل امین اور وزیر مملکت برائے قبائلی امور جناب مبارک زیب خان کے پشاور فوکل پرسن ملک شفیع اللہ بھی موجود تھے، جنہوں نے نوجوانوں کی ترقی، عوامی خدمت اور مختلف فلاحی اقدامات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سید راحت اللہ نے محترمہ رباب مہدی صاحبہ کی قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ و انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ محترمہ رباب مہدی صاحبہ نے بھی نوجوانوں کی مثبت رہنمائی اور قبائلی اضلاع کی ترقی میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے کردار کو سراہا۔
ان شاء اللہ، باہمی تعاون، مضبوط روابط اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو مزید بہتر مواقع فراہم کرنے اور عوامی خدمت کے اس سفر کو مزید مؤثر اور کامیاب بنایا جائے گا۔