پرائم منسٹر یوتھ پروگرام: عظیم خان اسلام آباد کے فوکل پرسن مقرر

وزیراعظم آفس کا نوٹیفکیشن جاری، رابطہ کاری، عوامی آگاہی اور انتظامی امور کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وزیراعظم آفس کی جانب سے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے لیے عظیم خان کی بطور فوکل پرسن، اسلام آباد تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عظیم خان اسلام آباد میں پروگرام کے مختلف امور کی نگرانی، رابطہ کاری اور انتظامی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عظیم خان عوامی آگاہی اور رابطہ مہم سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی بھی کریں گے تاکہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے مختلف منصوبوں اور اقدامات سے زیادہ سے زیادہ نوجوان مستفید ہو سکیں۔