ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد

ملزم کے خلاف مقدمہ درج، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری

راولپنڈی/ٹیکسلا(شاہ رخ خان/تحصیل رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔