داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈی پی او میانوالی کا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل نے سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل غلام رسول کلاچی نے ڈی پی او میانوالی کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈی پی او میانوالی نے سپرنٹنڈنٹ جیل غلام رسول کلاچی اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ملاقات کی اور سنٹرل جیل کی مجموعی سیکیورٹی، داخلی و خارجی انتظامات، قیدیوں کی حفاظت اور باہمی رابطہ کاری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او میانوالی نے اس موقع پر کہا کہ سنٹرل جیل کی سیکیورٹی کو ہر لحاظ سے مؤثر اور مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میانوالی پولیس جیل انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے امن و امان کے قیام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔دورے کے اختتام پر ڈی پی او میانوالی نے جیل پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے نظم و ضبط اور فرض شناسی کی تعریف کی، جبکہ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نے دورے پر ڈی پی او میانوالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔





