اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمہ درج، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
راولپنڈی(صنوبر کیانی) تھانہ مندرہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ڈویژنل ایس پی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔





