شہیدِ قرآن کریم کے نسخوں کی حرمت اور دیکھ بھال عظیم سعادت ہے: خالد نواز بوبی
راولپنڈی (خصوصی رپورٹر)
تحریک ادب القرآن راولپنڈی کے مرکزی دفتر سے شہیدِ قرآن کریم کے مبارک نسخوں کو گجرات روانہ کر دیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور تاجر برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر خالد نواز بوبی، مرکزی انجمن تاجران صرافہ بازار کے صدر شیخ آصف ادریس، شیخ عاصم ادریس، چوہدری بنارس، زیشان مہدی، یاسر بٹ، عبد الرحمن توکلی، ظہیر اختر، چیئرمین عبد المنان اور علامہ سعید احمد جلالی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر خالد نواز بوبی نے کہا کہ "شہیدِ قرآن کریم کے نسخوں کو سنبھالنا اور ان کی حرمت کا خیال رکھنا ایک بہت بڑی نیکی اور سعادت کا کام ہے۔ اس عظیم خدمت کا اجر صرف اللہ تعالی کی ذات ہی دے سکتی ہے، کسی انسان کے بس میں یہ نہیں ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "میں چیئرمین عبد المنان صاحب کو پچھلے 30 سال سے یہ مبارک کام کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، اور اس نیک مقصد کے لیے مجھ سے جو بھی ممکن ہو سکا، میں بھرپور تعاون پیش کروں گا۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران صرافہ یونین کے صدر شیخ آصف ادریس نے تقریب میں تشریف لانے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ممتاز عالمِ دین علامہ سعید احمد جلالی نے ملک و قوم کی سلامتی، اتحادِ امت اور اس دینی و روحانی کاوش کی قبولیت کے لیے خصوصاً رقت انگیز دعا کروائی۔





