ٹیکسلا کا نوجوان ڈرائیور پانچ روز سے لاپتہ، والدہ کی عوام سے مدد کی اپیل

ٹیکسلا(تحصیل رپورٹر)
ٹیکسلا کا رہائشی نوجوان ڈرائیور عبداللہ گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ کے مطابق عبداللہ 14 جولائی کو راولپنڈی/اسلام آباد سے ایک سواری کو کشمیر چھوڑنے کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم اس کے بعد سے نہ وہ گھر واپس آیا ہے اور نہ ہی اس سے کسی قسم کا رابطہ ہو سکا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبداللہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا اور ان کا واحد سہارا ہے۔ اس کی گمشدگی کے باعث والدہ اور دیگر اہل خانہ شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ واقعے کی اطلاع تھانہ ٹیکسلا میں دے دی گئی ہے اور پولیس سے بازیابی کے لیے درخواست بھی کی جا چکی ہے، تاہم تاحال اس کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اگر کسی شخص کو عبداللہ کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا اس نے اسے کہیں دیکھا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر تھانہ ٹیکسلا سے رابطہ کریں۔

خصوصاً کشمیر کے رہائشیوں سے اپیل ہے کہ اگر عبداللہ یا اس کی گاڑی کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو متعلقہ پولیس کو آگاہ کریں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ایک پریشان حال والدہ اپنے اکلوتے بیٹے سے دوبارہ مل سکے۔