فتح جنگ(وسیم علی)لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا دورہ فرانس میں سرپرست مسلم لیگ ن فرانس و چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال سے خصوصی ملاقات-
اس موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح، پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ اور اوورسیز کمیونٹی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار ظہور اقبال طویل عرصے سے یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل، کاروباری روابط کے فروغ اور پاکستان کے مفادات کے لیے سردار ظہور اقبال کی خدمات قابل تحسین ہیں
مسلم لیگ ن فرانس کے تنظمی امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی-
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جو اپنی محنت، دیانت اور زرمبادلہ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ آزاد وطن اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے، اس لیے تمام پاکستانیوں کو سیاسی، لسانی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہو کر صرف پاکستانیت کے جذبے کے تحت متحد ہونا ہوگا تاکہ ملک مزید مضبوط، مستحکم اور خوشحال بن سکے۔





