منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج، تحقیقات جاری
راولپنڈی (تحصیل رپورٹر) تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل ایس پی نے کہا ہے کہ معاشرے کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔





