اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا ایس پی سٹی زون کے ہمراہ نما ز جمعہ کے موقع پر فیصل مسجد اور جی سکس امام بارگاہ کا دورہ۔سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں،مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نما ز جمعہ کے موقع پر فیصل مسجد اور جی سکس امام بارگاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین بھی مو جو د تھے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے ڈیو ٹی پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض مستعدی اور انتہائی چوکس ہو کر سر انجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن عمل میں لائیں۔ تمام افسران جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں۔ہم سب اس شہر اور اسکے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنائیں گے۔تمام افسران دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران چیکنگ پولیس افسران سے تعاون کریں۔





