انسان کو زندگی میں ترقی کے لیے دن رات محنت کرنی چاہیے، عمر اعتزازاسلام آباد (سٹاف رپورٹر)

عمر اعتزاز نے کہا ہے کہ زندگی میں کامیابی اور ترقی حاصل کرنے کے لیے محنت، دیانت داری اور اپنے کام سے مکمل لگن بے حد ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو، اگر وہ پوری توجہ، ایمانداری اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی محنت کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیتے بلکہ اس کا بہترین صلہ ضرور عطا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عسکری بینک میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انہوں نے دن رات محنت کی، جس کا ثمر آج انہیں ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ (EVP) کے عہدے پر ترقی کی صورت میں ملا۔ اس کامیابی پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا خصوصی شکر ادا کیا۔

اس موقع پر عسکری بینک کے ملازمین ملک قاسم مجید، حماد طاہر، عاقب حسین، راجہ حمزہ اور حافظ ملک محمد بلال نے عمر اعتزاز کے دفتر جا کر انہیں ای وی پی (EVP) کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔