لاوہ (ملک صداقت علی خان سے)
ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے تحصیل لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر ثناء ندیم کی نگرانی میں قائم کیے گئے نئے عوامی پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پودا بھی لگایا اور اس اقدام کو شہریوں کے لیے ایک خوشگوار، صاف ستھری اور ماحول دوست عوامی جگہ کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ثناء ندیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مرکزی شاہراہ کے ساتھ واقع اس سرکاری جگہ کو مؤثر منصوبہ بندی اور کم وسائل میں ایک خوبصورت عوامی پارک کی شکل دی گئی ہے تاکہ شہریوں اور خاندانوں کو بہتر تفریحی ماحول میسر آ سکے۔
مزید بتایا گیا کہ پارک سے ملحقہ ایک اور سرکاری جگہ کو بھی ترقی دی جا رہی ہے جہاں بچوں کے لیے جھولوں سمیت دیگر تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ یہ مقام ہر عمر کے افراد کے لیے ایک مکمل عوامی تفریح گاہ بن سکے۔





