بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں،مشترکہ منصوبے، بزنس میچ میکنگ اہم دورے میں شامل ہیں
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)
چیئرمین ڈیلیگیشن کمیٹی اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن چوہدری مظہر نے کہا ہے کہ آئی سی سی آئی بزنس وفد کا دورہ ترکی اہم سنگ میل ثابت ہوگا،پاکستان۔ترکیہ بزنس اپرچیونٹیز کانفرنس دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی اور باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے مشترکہ ہدف کے حصول میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بزنس کانفرنس میں پاکستان اور ترکیہ کے ممتاز کاروباری رہنما، صنعتکار اور سرمایہ کار ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے تاکہ مشترکہ سرمایہ کاری، کاروباری شراکت داری، دوطرفہ تجارت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔اس اہم دورے میں بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں،مشترکہ منصوبے، بزنس میچ میکنگ اور پاکستان و ترکیہ کے نجی شعبوں کے درمیان براہِ راست روابط کا فروغ شامل ہے۔





