مشکل گھڑی میں بیرسٹر گوہر کے ساتھ ہیں‘ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع بھی موجود تھے
بونیر( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ بونیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر سے اُنکی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے مرحومہ کی مغفرت، انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبد الواسع بھی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل اور غم کی گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں بیرسٹر گوہر علی خان اور انکےاہل خانہ کے ساتھ ہیں۔





