ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی محمد شاہد کھوکھر کا گزشتہ روز تحصیل عیسیٰ خیل کا تفصیلی دورہ

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی محمد شاہد کھوکھر کا گزشتہ روز تحصیل عیسیٰ خیل کا تفصیلی دورہ۔تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی آر محمد شاہد کھوکھر نے اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خلیل احمد کے ہمراہ اے سی آفس، اراضی ریکارڈ سنٹر عیسیٰ اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں کا تفصیلی دورہ کیا،ریونیو ریکارڈ کا معائنہ کیا، وہاں پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انھوں ریونیو اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملے کو تمام ریونیو امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی۔اے ڈی سی آر نے محمد شاہد کھوکھر نے بین الصوبائی چیک پوسٹ قبول خیل اور درہ تنگ کا بھی دورہ کیا وہاں پر موجود عملے کی حاضری کو چیک کیا، انسداد پولیو ٹیموں کی انسپکشن کی، سیکورٹی امور اور گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھوکھر نے ریونیو عدالتی کیسوں میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تحصیل عیسیٰ خیل کے نواحی علاقوں کا بھی دورہ کیا، موقع پر ریونیو ریکارڈ اور زمین کا ملاحظہ کیا۔