داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) ضلع میانوالی کی ترقی اور شیر شاہ سوری روڈ کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے ضلع میانوالی کی اہم سرکاری شیر شاہ سوری روڈ (عیسیٰ خیل والی سائیڈ) کا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل عیسیٰ خیل خلیل احمد بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی سی شاہد عباس کو اس سڑک کی اہمیت اور افادیت پر تفصیل سے بریفنگ دی۔اس کے ساتھ سید طاہر شاہ گیلانی نے بھی ڈی سی کو پروجیکٹ کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ ڈی سی میانوالی نے اس اہم اور دیرینہ پروجیکٹ کی حساسیت اور ضرورت کو سمجھتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ انشاءاللہ وہ اس کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
دورے میں موجود دیگر اہم شخصیات:
اس موقع پر ‘فرینڈز آف عیسیٰ خیل’ کے متحرک ارکان اور علاقے کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس پروجیکٹ کی فیزیبلٹی (Feasibility) مکمل ہو چکی ہے، اس لیے قوی امید ہے کہ اعلیٰ حکام کا یہ دورہ شیر شاہ سوری روڈ کی جلد از جلد تعمیر و تکمیل کا باعث بنے گا۔عیسیٰ خیل اور میانوالی کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔





