پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ایک پیج پر ہونا علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کی نئی بنیاد ہے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) معروف تاجر رہنما، سماجی شخصیت اور تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے چیئرمین سرفراز مغل نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والے حالیہ تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ محض دفاعی تعاون تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے دور رس اثرات خطے کی سیاسی، معاشی اور تجارتی صورتحال پر بھی مرتب ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں سرفراز مغل نے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کا دفاعی تعاون موجودہ عالمی اور علاقائی حالات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت، سعودی عرب کی معاشی و توانائی کی قوت اور ترکیہ کی عسکری و صنعتی استعداد ایک دوسرے کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ باہمی دفاعی تعاون سے خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی اور مشترکہ دفاعی صلاحیت کسی بھی جارحیت کے خلاف مؤثر قوت بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی تعاون کے ساتھ معاشی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور سہ فریقی تجارت کے فروغ پر بھی خصوصی





