پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع میانوالی کے زیرِ اہتمام "آزادی کا پیغام: لا الٰہ الا اللہ کا نظام” آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع میانوالی کے زیرِ اہتمام "آزادی کا پیغام: لا الٰہ الا اللہ کا نظام” آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع میانوالی کے زیرِ اہتمام مقامی نجی ہوٹل میں "آزادی کا پیغام: لا الٰہ الا اللہ کا نظام” کے عنوان سے ایک باوقار اور اہم آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا ڈویژن محترم جناب احمد محبوب صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں ضلع میانوالی کی تمام ممتاز سیاسی، سماجی، مذہبی اور وکلاء تنظیموں کے قائدین، نمائندوں اور صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس کی میزبانی پاکستان مرکزی مسلم لیگ میانوالی کے ضلعی صدر محمد عمیر خان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری عباس علی زاہد نے کی۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات اور رہنما:
احمد محبوب (صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا ڈویژن) – مہمانِ خاص / خصوصی شرکت
حافظ جاوید اقبال (امیر جماعت اسلامی میانوالی)
نور خان (امیر تنظیم اسلامی)
سید حیات روکھڑی (نائب صدر پاکستان مسلم لیگ – ن)
حاجی خضر حیات خان شہباز خیل (سینئر نائب صدر سرگودھا ڈویژن، پاکستان مسلم لیگ – ن)
حبیب اللہ خان باہی (ضلعی صدر کسان اتحاد، شمالی پنجاب)
پروفیسر خالد (امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان)
مفتی اکرام اللہ منیر (جامعہ الیاسیہ – نمائندہ صاحبزادہ عبدالمالک، امیر جمعیت علمائے پاکستان)
لطف الرحمان (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن / چیف کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع میانوالی)
عبدالحئی خان ایڈوکیٹ (جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی)
سلیم اللہ خان نیازی (سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی)
خالد سعید ایڈوکیٹ (سربراہ ملک عبدالکریم گروپ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی)
کلب عباس جوڑا (صدر انجمن تاجران صرافہ بازار میانوالی)
کانفرنس کے دوران تمام مکاتبِ فکر اور تنظیموں کے رہنماؤں نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی نظامِ حیات اور "لا الٰہ الا اللہ” کے بابرکت اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔ مقررین نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اس کاوش کو سراہا اور تمام طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔