واقعہ کا مقدمہ درج، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار
راولپنڈی (شاہ رخ/تحصیل رپورٹر) ٹیکسلا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ زیرحراست افراد نے اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی۔
ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ خواتین اور بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔





