مطیع اللہ خان کی بطور اسسٹنٹ (BS-16) ترقی، مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد

 

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) محکمہ تعلیم میانوالی کے اہلکار اور ڈویژنل سینئر نائب صدر ایپکا مطیع اللہ خان کو بطور اسسٹنٹ (BS-16) ترقی ملنے پر محکمہ تعلیم، ایپکا اور دیگر حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
مطیع اللہ خان محکمہ تعلیم میں اپنی ذمہ داریاں خلوص، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ دفتری امور کی انجام دہی کے ساتھ سائلین کے مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں بھی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی ترقی کو ان کی محنت، حسنِ کارکردگی اور محکمانہ خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) خالد محمود خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد ریاض خان، صدر ایپکا میانوالی محمد اقبال خان، صدر پنجاب ٹیچرز یونین احمد شیر خان، مرکزی صوبائی صدر پی ٹی یو خانزادہ گروپ عتیق الرحمن خان نیازی، انسپکٹر اینٹی کرپشن میانوالی ناصر نیازی، ریٹائرڈ ڈی ایس پی موٹر وے پولیس سردار امیر اعظم خان یاروخیل، سابق ناظم حاجی اعجاز خان پنوں خیل، جنرل سیکرٹری ایپکا حافظ سمیع اللہ خان، محمد اقبال اعوان (وادی نمل)، امیر احمد خان، امان اللہ شاہ اور عبدالمجید خان سمیت دیگر نے مطیع اللہ خان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والوں نے امید ظاہر کی کہ مطیع اللہ خان اپنی نئی ذمہ داریاں بھی اسی جذبۂ خدمت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ انجام دیتے ہوئے محکمہ تعلیم اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔