عید میلاد النبی ﷺ محبت، امن اور اخوت کا پیغام ہے، عاصمہ بٹ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) 

*عید میلاد النبی ﷺ محبت، امن اور اخوت کا پیغام ہے، عاصمہ بٹ*

ہدایت کارہ، مصنفہ و چیف ایگزیکٹو ڈولفن کمیونیکیشن محترمہ عاصمہ بٹ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت، محبت، امن، رواداری اور اخوت کا پیغام ہے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور اس پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

 محترمہ عاصمہ بٹ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ منانے کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، اپنے کردار و اخلاق کو بہتر کریں اور معاشرے میں محبت، برداشت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے انسانوں کو عزت، مساوات، عدل اور حسنِ سلوک کا درس دیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سیرتِ رسول ﷺ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے نفرت، تعصب، ناانصافی اور انتشار کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔عاصمہ بٹ نے مزید کہا کہ اس بابرکت موقع پر ہمیں دکھی انسانیت کی مدد، مستحق افراد کی دلجوئی اور معاشرے کے کمزور طبقات کا سہارا بننے کا عہد کرنا چاہیے۔ نبی کریم ﷺ سے حقیقی محبت کا تقاضا یہی ہے کہ آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی ذات سے لے کر معاشرے تک عملی طور پر نافذ کیا جائے۔عاصمہ بٹ نے اہلِ اسلام کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ طیبہ پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے، ملک و معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دینے اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔