راولپنڈی(صنوبر کیانی) جاتلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔





