ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق کا پولیس خدمت مرکز CASCADE ڈپلومیٹک انکلیو کا دور

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق کا پولیس خدمت مرکز CASCADE ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ۔ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد نے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی مختلف پولیس سروسز اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے پولیس خدمت مرکز CASCADE، ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد نے پولیس خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر پولیس خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار، شہریوں اور ڈپلومیٹک کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں مرکز میں فراہم کی جانے والی مختلف خدمات اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کو بروقت، شفاف، مو¿ثر اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس خدمت مرکز آنے والے افراد کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جائے، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں خدمات کے حصول میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں اور ڈپلومیٹک کمیونٹی کو جدید، آسان اور عوام دوست پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔