سیالکوٹ (وسیم ملک)
کوٹلی لوہاراں مغربی میں جشن میلاد النبی ﷺ بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔ مساجد میں بارہ روزہ محافل ہوئی جلوس میلاد النبی نکالا گیا جگہ جگہ ضیافت میلاد ہوئی جبکہ شریف فیملی کی طرف سے انتظامیہ کی پرائز اور شیلڈ سے حوصلہ افزائی کا بڑا پروگرام ہوا۔
ہر سال کی طرح امسال بھی بارہ ربیع الاول جوش خروش سے منایا گیا۔ بارہ ربیع الاول کے روز مرکزی جلوس مسجد سلطان الواعظین سے نکلا جس کی قیادت علامہ ضیاء المصطفی شریفی اور علامہ طہ عطاء المصطفی و حسان جمیل نے کی۔ گیارہ ربیع الاول کی رات کو استاد جاجی۔ عاطی۔ زبیر گنگی نے ایک بڑی ضیافت میلاد مین اڈا پر کروائی جبکہ دن کو حافظ عمران۔ احسان چوہدری۔ آفتاب و مٹھو مہر نے دسترخوان فاطمہ الزہرہ کے نام سے ناشتہ کا اہتمام کیا اس کے علاوہ ظفر زمسا برادران۔ افتخار درد۔ نیکا مہر نے چوک کوٹلی لوہاراں میں دن کو ایک بڑی اور اچھی ضیافت میلاد جبکہ صوفی ظہیر احمد نے ملک مارکیٹ میں ضیافت میلاد کا پروگرام کروایا۔ اسی طرف کاشف وڑائچ نے اپنے گھر واقع عثمان ٹاون میں بارہ روزہ ضیافت میلاد منعقد کی۔ بزم حفیظ تائب نے چوہدری فاروق کی قیادت میں فیصل طور ایڈووکیٹ۔ رفیق لکی۔ محمد احمد سلہری نے اسٹیج سلطان الواعظین پر حلوہ پوڑی لا شاندار لنگر جبکہ چوہدری عمیر ایڈووکیٹ نے اپنے گھر واقع محلہ بلووال حلوہ پوڑی کا وسیع لنگر لگایا۔ گیارہ ربیع الاول کی رات کو تحریک منہاج القرآن نے جلوس میلاد نکالا جس کی قیادت مولانا احسن اقبال و علامہ ابرار و علامہ فیض میراں نے کی۔ یکم ربیع الاول کو رحمان فورس نے استقبال ربیع الاول کا جلوس محلہ بلووال سے نکالا جس کی قیادت حافظ اظہر الرحمان جامی اور سید ارسلان شاہ و چوہدری فضل محمود و علامہ حکیم ضیاء شریفی نے کی۔ میلاد کمیٹی کے زیر انتظام سالانہ بارہ محافل کا شاندار انعقاد کوٹلی مغربی کی مختلف مساجد میں کیا گیا جن کی صدارت حکیم ضیاء المصطفی شریفی اور فیصل طور ایڈدوکیٹ نے کی۔ جبکہ تحریک منہاج القرآن نے بھی مسجد پیر بخش میں ایک بڑی محفل میلاد کا اہتمام کیا۔ ملک سعدی کی ٹیم نے چوک ثنا سینٹر قوالی کروائی جس کے مہمان خصوصی راشد محمود۔ حافظ ماجد اور کاشف وڑائچ تھے۔ جبکہ ذیشان عارف عرف شانی و چوہدری صدام چیمہ نے عثمان ٹاون میں قوالی کروائی جس کے میمان خصوصی چوہدری فضل محمود۔ چوہدری کاشف وڑائچ تھے۔ سب سے خاص بات کہ بارہ ربیع الاول رات کو شریف فیملی نے چوہدری فضل محمود چئیرمین کی قیادت میں چوہدری نوید الہی سابق نائب ناظم و رحمان فضل ایڈووکیٹ۔ و چوہدری فرقان نے جامع مسجد ثنائی بلووال میں تقسیم انعامات نا پروگرام کیا جس میں ماہ ربیع الاول میں کام کرنے والی مساجد کے اماموں اسٹیج کی منتظمین اور گلیوں۔بازاروں کو سجانے والی انتظامیہ و نعت خوانان واعظ کی حوصلہ افزائی کے انعامات دییے گے اور چوہدری فضل محمود کی طرف سے پریس کلب رجسٹرڈ کوٹلی لوہاراں کو خصوصی پرائز دیا گیا جو رضوان طاہر ایڈووکیٹ چئیرمین۔ کامران سلہری وائس چیئرمین و فیصل طور ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر وصول کیا۔





