سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر کارروائی، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
راولپنڈی (اظہار خان نیازی) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔





