وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کراچی میں پاسپورٹ افس، عوامی مرکز کا دورہ، پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملے اور پورے پراسیس بارے پوچھا

شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے نظام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا، پاسپورٹ آفس عوامی مرکز کو شہریوں کی سہولت کیلئے کشادہ کیا جائے گا۔ محسن نقوی

کراچی(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ افس، عوامی مرکز کا دورہ کیا، وزیرداخلہ پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملے اور پورے پراسیس بارے پوچھا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے ٹوکن کے اجراء سے باری آنے تک کے وقت بارے دریافت کیا۔شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے نظام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا، شہریوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کی تجدید کے لئے آئے ہیں اور چند منٹ میں ہمارا سارا کام ہوا ہے۔ شہریوں نے مزید بتایا کہ
پاسپورٹ بنوانے میں کوئی مشکل پیش آئی نہ ہی انتظار کرنا پڑا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ آفس عوامی مرکز کو شہریوں کی سہولت کیلئے کشادہ کیا جائے گا۔