شہری پر تشدد، گوجر خان پولیس کی فوری کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

مرکزی ملزم بھی قانون کی گرفت میں، دیگر ساتھیوں کی شناخت کرکے گرفتاری کیلئے کارروائی جاری، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا

راولپنڈی(صنوبر کیانی) شہری پر تشدد کے واقعہ پر گوجر خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی شناخت کرکے انہیں بھی گرفتار کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہری پر تشدد قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔