سائیں جی مرغ پلاؤ اینڈ ریسٹورنٹ (واقع مری روڈ کمیٹی چوک نیر انڈر پاس) پر میلاد النبی ﷺ کا عظیم و پُروقار محفل کا انعقاد کیا گیا جس پر عاشقان رسول نے اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے نہ تے رسول مقبول کے نذرانے پیش کیے
راولپنڈی (نیوز رپورٹر): ال راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سائیں محمد اعجاز ملک کی جانب سے محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم عاشقان رسول نے اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم عقیدت و احترام میں نعت رسول مقبول کے نظرانے پیش کیے روح پرور دل کو چھو لینے والے نعتیہ کلام پیش کیے گئے جس میں عاشقانِ رسول نے بھرپور شرکت کی۔محفل کے دوران مولانا عرفان قادری نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جامعہ بیان کیا خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی پوری زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، جنہوں نے انسانیت کو محبت، اخوت، عدل، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیا۔ آپ ﷺ سے سچی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم آپ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، اور معاشرے میں امن و ایمان کو فروغ کا باعث بنیں، جبکہ میزبان سائیں محمد اعجاز نے بھی بطورِ خاص ہدیہ عقیدت پیش کیا۔تقریب میں ال راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسییشن کے سرپرست اعلیٰ شیخ وحید،سب کو مرکزی سیرت ملاد کمیٹی کے صدر شیخ ناصر، ملک ساجد، معظم مغل، چوہدری عبدالمجید قادری شہزاد دلاور خان، انجم پرویز بھٹی، محمود خان بنگش اور حافظ محمد اقبال رضوی،پرویزسہیل پاسٹر نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر صدر آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن سائیں محمد اعجاز اور دیگر رہنماؤں (شیخ ناصر، شہزاد دلاور خان، چوہدری عبدالمجید، انجم پرویز بھٹی، ملک ساجد، حافظ محمد اقبال رضوی اور آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید صاحب کو ان کی نمایاں سیاسی و سماجی خدمات اور مرکزی سیرت میلاد کمیٹی کا نائب صدر منتخب ہونے پر اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا آخر میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور عالمِ اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد





