اٹک (سٹاف رپورٹر)ا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے کہا کہ برساتی موسم شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث ڈینگی کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی سرگرمیاں مزید مؤثر بنائیں اور ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور جہاں کہیں بھی ڈینگی لاروا کی موجودگی کا خدشہ ہو وہاں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں انسدادِ ڈینگی مہم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام اہداف بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جائے ۔





